what is forex trading in urdu and hindi | what is foriegn exchange trading in urdu

Explore the world of Forex trading in Urdu and Hindi as we delve into the intricacies of foreign exchange trading. Uncover the basics, understand the

what-is-forex-trading-in-urdu-and-hindi-forexinurdu

فاریکس ٹریڈنگ کا تعارف:

فاریکس ٹریڈنگ کا مطلب ہے فارن ایکسچینج ٹریڈنگ۔ یہ ٹریڈنگ دنیا بھر کی کرنسیوں،کمووڈیٹیز/اجناس، جیسے سونا، چاندی، خام تیل، قدرتی گیس، اور زرعی مصنوعات(agricultural products) جیسے گندم، مکئی، سویابین، کپاس، چینی وغیرہ کی خرید و فروخت)ٹریڈنگ( فاریکس مارکیٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اجناس کی منڈی میں مستقبل کے معاہدے(futures contracts) ہوتے ہیں۔ جسے ٹریڈرز کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ، کموڈٹی ای ٹی ایف (ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز) اور میوچل فنڈز بھی دستیاب ہیں۔ جن میں ٹریڈرز اور سرمایہ کار کمووڈٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ، بانڈ مارکیٹ، آپشنز مارکیٹ، اور کریپٹو کرنسی بھی ٹریڈنگ کے لیے مقبول آلات(instruments) ہیں۔

 

 مارکیٹ میں روزانہ اربوں ڈالر کی ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑا مالیاتی مارکیٹ ہے۔  مارکیٹ میں روزانہ 6.6 ٹریلین ڈالر سےزیادہ کی ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں۔ فاریکس مارکیٹ 24 گھنٹے اتوار کی رات سے جمعہ کی رات تک مسلسل کھلی رہتی ہے ۔  مارکیٹ میں مختلف شرکاء شامل ہیں جیسے  بینک، مالیاتی ادارے، ہیج فنڈز، کارپوریشنز اور ریٹیل ٹریڈرز۔فاریکس مارکیٹ کو سنبھالنے کا کام مارکیٹ کے شرکاء کرتے ہیں۔ یہ مارکیٹ کے شرکاء مختلف ادارے ہیں جیسے بینک، مالیاتی ادارے، ہیج فنڈز، کارپوریشنز، اور  ریٹیل ٹریڈرز۔

 

سب سے بڑا کردار بینکوں اور مالیاتی اداروں کا ہوتا ہے، جس میں انکی انٹربینک مارکیٹ میں لین دین ہوتا ہے۔ بینکوں کے بیچ میں ہائی ویلیو ٹرانزیکشن ہوتی ہیں۔ جس سے وہ کرنسیوں کو ایکسچینج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان لین دین کے ذریعے بینک اور مالیاتی ادارے اپنے صارفین کو زرمبادلہ کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ہیج فنڈز اور کارپوریشنز بھی فاریکس مارکیٹ میں فعال حصہ دار ہیں۔ جو بڑی مقدار میں سرمایہ منتقل کرتے ہیں۔ یہ ٹریڈرز اپنی فاریکس ٹریڈنگ کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

ریٹیل ٹریڈرز بھی فاریکس مارکیٹ میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ انڈویوول ٹریڈرز(individual traders) ہوتے ہیں۔ جو اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے فاریکس ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ ٹریڈرز کے لیے بروکر فرمیں فراہم کرتے ہیں۔ جس کے ذریعے ٹریڈرز فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.